ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ایس ایس ایل سی میں  کامیاب طالبہ نمبرات سے رنجیدہ ہوکر خودکشی کے ذریعہ ہلاک

ایس ایس ایل سی میں  کامیاب طالبہ نمبرات سے رنجیدہ ہوکر خودکشی کے ذریعہ ہلاک

Mon, 07 May 2018 21:25:40    S.O. News Service

کاروار: 7/مئی (ایس او نیوز)ایس ایس ایل سی نتائج کے اعلان ہوتے ہی اترکنڑا ضلع کے ماجالی میں ایک طالبہ فسٹ کلاس میں کامیاب ہونے کے بعدبھی نمبرات کم ملنے سے رنجید ہ ہوکر  خود کشی کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

خود کشی کے ذریعے ہلاک ہونےوالی طالبہ کی شناخت ہندو ہائی اسکول کی شیپالی الاس پڈولکر  بتائی گئی ہے۔ پیر کو اعلان ہوئے نتائج میں طالبہ شیپالی 66فی صد شرح کے ساتھ فسٹ کلاس میں کامیاب ہوئی ہے مگر اپنی امید کے مطابق نمبرات نہیں ملنے سے دکھی ہوکر خود کشی کرنے کی بات رشتہ داروں نے کہی ہے۔ معاملے کو لےکر چتاکول پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔


Share: